خواتین اپنی ہمت اور حوصلے سے ہر شعبے میں کامیابی کی منزل پر گامزن ہے، شرمیلا فاروقی

0
62

کراچی: ڈیفنس میں خواتین کے فن پاروں کی نمائش میں رکھے جانے والے فن پارے آنے والے مہمانوں کی توجہ کا مرکز بن گئے۔

ملک کی نامور ٹیلنٹڈ 43 خواتین آرٹسٹوں کے فن پاروں کی نمائش کا افتتاح سینئر رہنما پاکستان پیپلز پارٹی و ممبر سندھ اسمبلی شرمیلا فاروقی نے کیا نمائش میں آنے والے مہمانوں نے بڑے انہماک سے فن پاروں کو دیکھا اور فن پاروں کی خوب تعریف کی۔ ایم پی اے شرمیلا فاروقی میں نمائش کے افتتاح کے بعد خواتین آرٹسٹوں کے فن پاروں کے حوالے سے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان آرٹس نے اپنے کام میں کسی قسم کی کوئی کسر نہیں چھوڑی ہے یہ سب فن پارے اپنے خاموش زبان میں اپنا ایک پیغام دے رہے ہیں۔ ان خواتین نے جس خوبصورت انداز میں یہ فن پارے تیار کیے ہیں ہر فن پارہ اپنی مثال آپ ہے کوئی کسی سے کم نہیں ہے۔

ممبر صوبائی اسمبلی شرمیلا فاروقی کا مزید کہنا تھا کہ خواتین شہید رانی محترمہ بینظیر بھٹو کی زندگی کے طرز عمل پر عمل پیرا ہو کر ہر شعبہ میں اپنی محنت اور لگن سے کامیابی کی منزلیں طے کر رہی ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری بھی اپنی والدہ کے فلسفے پر عمل پیرا ہو کر خواتین کے حقوق کو اولین ترجیحات پر رکھتے ہیں۔ فن پاروں کی نمائش کا عنوان بھی ہمت ہے اور آج کل کے اس ترقی یافتہ اور جدید دور میں خواتین اپنی ہمت سے ہر شعبے میں مردوں کے شانہ بشانہ کام کر رہی ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں