وزیر اعظم کی زیر صدارت انسداد اسمگلنگ اقدامات پر اعلی سطح اجلاس

0
35

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت انسداد اسمگلنگ اقدامات پر اعلی سطح اجلاس۔ اجلاس میں وفاقی وزیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ، وزیر اطلاعات شبلی فراز، مشیر تجارت عبدالرزاق داود، معاون خصوصی شہزاد اکبر، معاون خصوصی برائے محصولات ڈاکٹر وقار مسعود خان، کامرس، پیٹرولیم، بحری امور اور داخلہ ڈیویژن کے سیکریٹری صاحبان، چیرمین ایف بی آر اور اعلی سول و عسکری حکام شریک تھے۔

ویڈیو لنک سے صوبائی چیف سیکریٹریز، ایف سی خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے آئ جی صاحبان بھی شریک۔

اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ اسمگلڈ تیل کی فروخت کی وجہ سے معیشت کو 100 سے 150 ارب روپے سالانہ نقصان پہنچ رہا ہے۔ اس وقت ملک میں 2094 پیڑول پمپس اسمگلڈ تیل کی فروخت میں ملوث ہیں۔

وزیر اعظم نے کہا کے اسمگلنگ کی وجہ سے ملکی معیشت کو نا قابل تلافی نقصان پہنچ رہا ہے۔ انسداد اسمگلنگ اقدامات سے محصولات میں آضافہ ہوگا جو کے غریب عوام کی فلاح پر خرچ ہو سکے گا۔

وزیر اعظم نے ہدایت کی  کے اسمگلنگ میں ملوث عناصر کے خلاف سخت ترین اقدامات لیے جائیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں