کراچی میراتھن جیتنے والے سینئر صحافی طاہر صدیقی کے اعزاز میں کے یو جے کی تقریب، تقریب میں طاہر صدیقی کو ہار پہنائے گئے اور کے یو جے کی اعزازی شیلڈ پیش

0
92

کراچی: کراچی یونین آف جرنلسٹس کے سینئر رکن اور سابق جوائنٹ سیکریٹری طاہر صدیقی کے مسلسل چوتھی بار کمشنر کراچی میراتھن جیتنے پر کے یو جے کی جانب سے ان کے اعزاز میں کراچی پریس کلب میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں انہیں کے یو جے کی اعزازی شیلڈ پیش کی گئی کے یو جے کے سالانہ انتخابات کے بعد نومنتخب مجلس عاملہ کے پہلے اجلاس کے بعد طاہر صدیقی کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر کے یو جے سابق صدر شاہد اقبال اور سابق سینئر نائب صدر اعجاز شیخ اور سابق جوائنٹ سیکریٹری یونس آفریدی بھی موجود تھے طاہر صدیقی کو ان کی کامیابی پر پھولوں کے ہار پہنائے گئے اور گلدستہ بھی پیش کیا گیا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے طاہر صدیقی کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنی جیت اپنی صحافی برادری کے نام کی ہے اور اس کی سب سے بڑی وجہ یہ ہے کہ مسلسل چوتھی بار میراتھن میں شرکت کیلئے میرے صحافی ساتھیوں نے میری زبردست حوصلہ افزائی کی میری صحافی برادری کو یقین تھا کہ میں اس سال بھی میراتھن میں کامیاب ہوجاؤں گا۔ کراچی پریس کلب ہو یا کراچی یونین آف جرنلسٹس کے پروگرامز میں ملنے والے ساتھی، سب مجھ سے چاہتے تھے کہ میں میراتھن میں حصہ لوں اور اسی چیز نے مجھے حوصلہ دیا اور میں کامیاب ہوا۔

اس موقع پر کے یو جے کے صدر فہیم صدیقی اور جنرل سیکریٹری لیاقت علی رانا کا کہنا تھا کہ طاہر صدیقی کی کامیابی پوری صحافی برادری کی کامیابی ہے اور یہ ہمارے لیے فخر کا باعث ہے کہ ہمارا ایک ساتھی مسلسل چوتھے سال بھی کمشنر کراچی میراتھن جیتنے میں کامیاب رہا یہ ایک صحتمندانہ سرگرمی ہے اور کراچی یونین آف جرنلسٹس کی کوشش ہوگی کہ اگلے سال میراتھن میں مزید صحافی شرکت کریں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں