چیئرمین ٹیوٹا کا سٹاف ٹریننگ کالج بہاولپور کا دورہ و افتتاح

0
181

بہاولپور: چیئرمین ٹیوٹا علی سلمان صدیق کا سٹاف ٹریننگ کالج بہاولپور کا دورہ، ہاسٹل، ریسٹ ہاؤس اور ایڈوانس بیوٹیشن لیب کا افتتاح کیا۔

چیئرمین ٹیوٹا علی احمد سلمان نے گزشتہ روز بہاولپور گورنمنٹ سٹاف ٹریننگ کالج کے دورے میں کئی پراجیکٹ کا افتتاح کیا جس میں ریسٹ ہاؤس نیو ہاسٹل ایڈوانس بیوٹیشن لیب شامل ہیں۔ چئیرمین ٹیوٹا نے بہاولپور اور لودھراں کے ڈسٹرکٹ بورڈ آف مینجمنٹ، سیکٹر سکل کونسل کر ممبران کے ساتھ اہم میٹنگ بھی کی۔ اس موقع پر علی سلمان کا کہنا تھا کہ ٹیوٹا نوجوان نسل کو تعلیم کے ساتھ ساتھ CBT&A سسٹم کے زریعے ہنر مند بنا رہا ہے تاکہ یہ نوجوان ڈگریاں لے کر بیروزگار ہونے کے بجائے اپنے ہنر کی بدولت ایک کارآمد شہری بن کر باعزت روزگار کما سکیں۔ پرنسپل و سٹاف نے چیئرمین ٹیوٹا علی سلمان کو تمام پراجیکٹ بارے بریفننگ دی۔ چیئرمین نے ٹریننگ کالج کے پرنسپل وسٹاف اور ٹیوٹا ٹریننگ سیکشن  کے کام کو سراہتے ہوئے شاباش دی اور امید ظاہر کی کہ ٹیوٹا اسی طرح وطن عزیز کی ترقی میں مثبت اور تعمیری کردار ادا کرتا رہے گا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں