گورنر بلوچستان کا سردار بہادر خان وویمن یونیورسٹی کا دورہ

0
39

کوئٹہ: گورنر چلوچستان امان اللہ یاسین زئی کا سردار بہادر خان وویمن یونیورسٹی کا دورہ۔ گورنر بلوچستان نے وویمن یونیورسٹی میں سنٹرل لائبریری کا افتتاح کیا اور یونیورسٹی آڈیٹوریم، ماڈل سکول، ڈے کئیر سینٹر اور زیر تعمیر ہاسٹلوں کا دورہ بھی کیا۔

گورنر بلوچستان نے دورے کے موقع پر کہا کہ سرکاری ادارے کا باقاعدہ دورہ کرنے سے ہی اسکی کارکردگی، عملے کی حاضری اور صفائی کی صورتحال کو بہتر انداز میں جانچا جاسکتا ہے۔ اگرچہ وویمن یونیورسٹی کے امور ومعاملات اور کارکردگی میں خاصی بہتری آئی ہے تاہم کارکردگی کی مزید بہتری کیلئے اقدامات اٹھائے جائے۔

انہوں نے کہا کہ مطالعہ اور تحقیق سے ذوق رکھنے والے آرٹیفیشل انٹلیجنس اور بائیو ٹیکنالوجی کی نئی کتابوں سے ضرور رہنمائی حاصل کریں۔ سردار بہادر خان وویمن یونیورسٹی کو ملک کی بہترین یونیورسٹیز کی صف لانے کیلئے اب بہت کچھ کرنا باقی ہے۔ اساتذہ اکرام کی تعیناتی اور پروموشن میں میرٹ کا خصوصی خیال رکھا جائے۔ محدود وسائل کے باوجود تعلیمی معیار کو بلند کرنے اور تعلیمی ماحول کو فروغ دینے کے حوالے سے وائس چانسلر اور ان کی ٹیم کا جذبے خوش آئند ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں