سپریم کورٹ بار کا چیف جسٹس کے نام خط، اہم نوعیت کے کیسز جلد سماعت کے لیے مقرر کرنے کی استدعا

0
67

اسلام آباد: سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے چیف جسٹس پاکستان کے نام خط میں اہم نوعیت کےکیسز جلد سماعت کے لیے مقرر کرنے کی استدعا کی ہے۔

سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے خط میں کہا ہے کہ مقدمات کو تاخیر سے مقرر کرنے اور کاز لسٹ سے متعلقہ مسائل حل کیے جائیں۔ سپریم کورٹ بار کا کہنا ہے کہ بینچ اور بار ایک دوسرے کے لیے لازم و ملزوم ہیں، سپریم کورٹ انتظامیہ مقدمات جلد مقرر کرنے کی درخواستیں وقت پر منظور نہیں کرتی، اہم نوعیت کے کیسز دیر سے مقرر ہوتے ہیں، مقدمات کی کاز لسٹ بھی تاخیر سے جاری کی جاتی ہے۔

بار ایسوسی ایشن نے امید ظاہر کی ہے کہ مذکورہ بالا مسائل کے حل کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں گے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں