فلاحی کام کرنا جرم بنادیا گیا، گلوکار حسن جہانگیر

0
124

کراچی: پاکستان کے بین الاقوامی شہرت یافتہ گلوکار حسن جہانگیر نے اپنے اور چند دیگر فنکاروں کی فلاحی سرگرمیوں کے حوالے سے کئے جانے والے منفی پروپیگنڈے پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے ملک میں لوگوں کی فلاح وبہبود کے لیے کام کرنا جرم بنتا جارہا ہے۔ بے ضمیر لوگ اچھے کام کرنے والوں کو برداشت نہیں کرتے لیکن ہم ان لوگوں سے گھبرانے والے نہیں ہیں۔ لوگوں اور بالخصوص فنکار برادری کی فلاح وبہبود کے لئے کام کرتے رہیں گے۔

حسن جہانگیر نے کہا کہ ہمار اقصور یہ ہے کہ ہم نے آرٹس کونسل سے ان فنکاروں کو راشن اور نقد امداد دلوائی ہے جو ممبر نہیں تھے۔ بے حس لوگوں نے کہہ دیا ہم راشن اور رقم کے لئے لائن میں لگے ہوئے تھے۔ یہپ انہوں نے ہماری نہیں اپنی توہین کی ہے کیونکہ ہم فنکاروں کا کردار سب کے سامنے ہے۔ ہم کسی غرض کے بغیر اپنے فنکار ساتھیوں کے لیے کام کررہے ہیں اور کرتے رہیں گے۔ حسن جہانگیر نے کہا کہ صحافی برادری کو بھی اس کا نوٹس لینا چاہئے اور اپنے درمیان سے کالی بھیڑوں کو نکالنا چاہئے۔ ہمیں اس مقام تک پہنچانے میں اللہ تعالیٰ کے بعد صحافی حضرات کا ہاتھ ہے۔ ہم صحافیوں کی قدر کرتے ہیں اور کرتے رہیں گے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں