وزیر توانائی کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر شدید ردعمل

0
25

کراچی: وزیر توانائی سندھ امتیاز شیخ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ مسترد کرتے ہے۔ عوام دشمن حکومت نے مہنگائی کا ایک اور وار کردیا اور بجٹ کے آفٹر شاکس عوام کو لگنا شروع ہوچکے ہیں۔ قیمتوں میں اضافے کے نوٹیفیکشن سے قبل وزیر اعظم کے معاون خصوصی کا ٹوٸٹ عوام کے زخموں پر نمک چھڑکنے کے مترادف ہے۔ 15 دن میں دوسری مرتبہ قیمتوں میں اضافہ ناقابل برداشت ہے۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے بجلی گیس اشیائے خورد و نوش  کی قیمتوں اور ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں مزید اضافہ ہوجائے گا۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو فوری واپس لیا جائے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں