پی ڈی ایم کا 13 اگست کو ہونے والا جلسہ مؤخر

0
16

کراچی: ‏پی ڈی ایم کراچی جلسہ کے بارے میں ترجمان جے یو آئی کا بیان سامنے آگیا۔ 13 اگست کو ہونے والا جلسہ پی ڈی ایم قیادت نے مؤخر کیا ہے۔ میاں شہباز شریف، شاہد  خاقان عباسی اور پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کے قائدین کی مشاورت پر  جلسہ موخر کیا گیا ہے۔ ‏پی ڈی ایم کا جب بھی کوئی جلسہ ہوتا ہے کورونا بڑھنا شروع ہو جاتا ہے۔ مرکز کی طرح سندھ حکومت بھی پی ڈی ایم  سےخوفزدہ ہے، حکومت سندھ نے کرونا کو آڑ بنا کر لاک ڈاؤن لگایا اور لاک ڈاؤن کی آڑ لے کر سندھ اور مرکزی حکومت کب تک چھپتی رہے گی۔ جلسہ کی نئی تاریخ کا اعلان باہمی مشاورت سے بعد میں کیا جائے گا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں