خاک ہو جائیں گے تمہارے کنٹرول ہونے تک

0
104

تحریر: اکرم خان

 عمران خان کا کہنا ہے کہ مہنگائی پر جلد کنٹرول کر لیں گے
مجھے بھی لگتا ہے کہ ماہرین منشیات کی ٹیم جس طرح فیصلے کر رہی ہے بہت جلد عوام کچھ بولنے کے قابل ہی نہیں رہیں گے۔ پھر کہاں کی قیمتیں کہاں کی مہنگائی، کنٹرول ہی کنٹرول۔

پٹرول کے نرخ تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہیں، گیس کی قیمتوں میں مزید اضافہ کی تیاری ہے۔ ایل پی جی اور سی این جی کے نرخ بتانے کے قابل بھی نہیں ہیں۔ مٹی کا تیل اور ڈیزل نئے ریکارڈ قائم کر رہے ہیں۔

بجلی کے نرخوں میں دو روپے مزید اضافہ ہوا چاہتا ہے، کھاد کا بھاؤ کسی کسان سے پوچھئے، خیال رکھئے اس کے ہاتھوں میں پھاوڑا نہ ہو۔

گندم اور چینی کی درآمد مہنگے ترین نرخوں پر اور کھانے کا تیل تین برسوں میں ڈبل سے زیادہ، مزید اور آگے۔

ڈالر بلند ترین سطح پر، سیمنٹ سریا ، ذرا گھر کا سوچیں اور بازار تو جائیں۔

کافی ہے یا اور ۔۔۔۔۔۔ سانس رک گئی یار

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں