لڑکے سے بدفعلی کرنے پر معروف ٹک ٹاکر کی بھنوئیں اور مونچھیں مونڈھ دیں

0
818

لاہور: لڑکے سے بدفعلی کرنے والے معروف ٹک ٹاکر وحشی جٹ کی اہل علاقہ نے بھنوئیں اور مونچھیں مونڈھ دیں۔

شادباغ پولیس نے 12 سالہ لڑکے سے بدفعلی کرنے پر ٹک ٹاکر وقاص کاشی المعروف وحشی جٹ کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے۔

بتایا جاتا ہے کہ شاد باغ کے علاقے میں مبینہ طور پر ٹک ٹاکر ملزم وقاص کاشی نے 12سالہ لڑکے کو اپنے کوراٹر میں لے جا کر بدفعلی کی۔ اہل علاقہ نے ملزم ٹک ٹاکر وقاص کاشی المعروف وحشی جٹ کو پکڑ کر تندور والے چوک میں لے جا کر خوب تشدد کا نشانہ بنایا اور قینچی و استرے سے اس کی بھنوئیں اور مونچھیں مونڈھ ڈالیں۔

پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے اس کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں