امتحانات میں کم نمبر حاصل کرنے والے طلباء و طالبات کیلئے کا بڑا اعلان

0
399

کراچی: انٹر بورڈ نے امتحانات میں ڈی اور ای گریڈ حاصل کرنے والے طالبعلموں کو اسپیشل امتحان میں شرکت کا موقع فراہم کرنے کا اعلان کردیا، تاکہ یہ امیدوار جامعات میں داخلوں کیلئے اہل ہوسکیں۔

انٹر بورڈ نے انٹر پری انجینئرنگ کے امتحانات میں پینتالیس فیصد سے کم نمبر حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات کو اسپیشل امتحان میں شرکت کا موقع فراہم کرنے کا فیصلہ کرلیا تاکہ یہ امیدوار جامعات میں داخلوں کیلئے اہل ہوسکیں کیونکہ پینتالیس فیصد کم نمبر حاصل کرنے والے طالبعلموں کو جامعات میں داخلہ فراہم نہیں کیا جاتا ہے۔

چیئرمین انٹر بورڈ کا کہنا ہے کہ جلد خصوصی امتحانات کا اعلان کیا جائے گا، خصوصی امتحانات میں شرکت کرکے ڈی اور ای گریڈ والے طالبعلم نمبروں کو بہتر کرسکتے ہیں۔

ڈاکٹر سعید الدین نے کہا کہ طالبعلم اپنی پرسنٹیج بہتر بنا کر طالبعلم آئندہ سال جامعات میں داخلے کیلئے خود کو اہل ثابت کرسکتے ہیں۔

انٹر بورڈ آفس کی اسٹیئرنگ کمیٹی کے فیصلے کے مطابق گذشتہ تعلیمی سال میں فزکس، کیمسٹری ، ریاضی اور بائیولوجی اختیاری مضامین کے امتحانات لئے گئے تھے اور امتحانات میں شرکت کرنے والے ہر طالبعلموں کو پاس کرنا لازمی تھا۔

ڈی اور ای گریڈ میں کامیاب ہونے والے طلبہ اسٹیئرنگ کمیٹی کی ہدایت پر پاس کئے گئے جبکہ 45 فیصد تک نمبر حاصل کرنے والے طالبعلم جامعات میں داخلے کے اہل نہیں ہوتے۔

انٹر پری انجینئرنگ میں کامیابی کا تناسب 95.55 فیصد تھا ، ڈی گریڈ میں 6 ہزار 605 امیدوار کامیاب اور ای گریڈ میں 3 ہزار 450 امیدوار کامیاب ہوئے تھے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں