پاک فوج میں اعلیٰ سطح پر تقرر و تبادلے کردیئے گئے

0
218

راولپنڈی: پاک فوج میں اعلیٰ سطح پر تقرر و تبادلےکردیئے گئے ہیں۔ لیفٹیننٹ جنرل ثاقب کمانڈر لاجسٹک سپورٹ سے کورکمانڈر بہاولپور تعینات، لیفٹیننٹ جنرل نعمان زکریا وائس سی جی ایس اے سے کمانڈر لاجسٹک سپورٹ اور لیفٹیننٹ جنرل بابر افتخار ڈی جی آئی ایس پی آر سے کورکمانڈر کراچی تعینات کردیے گئے ہیں۔

انجینئرنگ کور میجر جنرل احمد شریف چوہدری جو اس سے قبل ڈائریکٹر جنرل ڈیفنس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی آرگنائزیشن تھے، انہیں ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز پبلک ریلیشنز تعینات کیا گیا ہے۔

لیفٹیننٹ جنرل سعید کمانڈر 5کور ٹو سی جی ایس، لیفٹینٹ جنرل شاہد سکول آف انفنٹری اینڈ ٹیکٹیس کوئٹہ اور لیفٹیننٹ جنرل محمد علی کو آرمی اسٹریٹیجک فورس سنٹرل سے کوارٹر ماسٹر جنرل تعینات کردیا گیا ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں