وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے بھارتی فلموں کے لیجنڈ اداکاروں کے گھروں کو خریدنے کی منظوری دیدی

0
35

پشاور: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے پشاور میں بھارتی فلموں کے لیجنڈ اداکاروں راج کپور اور دلیپ کمار کے گھروں کو خریدنے کی منظوری دیدی۔ بھارتی لیجنڈ اداکاروں کے گھروں کو خریدنے کے لیے 2 کروڑ 35 لاکھ روپے سے زائد کی رقم جاری کردی گئی ہے۔ محکمہ آثار قدیمہ نے دلیپ کمار اور راج کپور کے گھروں کو قومی ورثہ قرار دیتے ہوئے اسے خریدنے کا فیصلہ کیا تھا۔

وزیراعلیٰ محمود خان نے لیجنڈ اداروں کے گھر خریدنے کے لیے دو کروڑ 35 لاکھ روپے کی منظوری دیدی ہے۔ راج کپور کے گھر کی قیمت ڈیڑھ کروڑ اور دلیپ کمار کے گھر کی قیمت 80 لاکھ روپے لگائی گئی ہے۔

محکمہ سیاحت کے مطابق لیجنڈ اداکاروں کے گھروں کی خریداری کے بعد انہیں عجائب گھر بنایا جائے گا۔ وزیراعلی نے سمری کی منظوری دیدی ہے جلد ہی ضروری  تزئین و آرائش کا کام شروع کیا جائے گا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں