ملک بھر میں تعلیمی ادارے تین مراحل میں کھولنے کا اعلان

0
29
A security guard tells students that their school is closed by authorities to control possible spread of coronavirus, in Lahore, Pakistan, Saturday, March 14, 2020. For most people, the new coronavirus causes only mild or moderate symptoms. For some it can cause more severe illness. (AP Photo/K.M. Chaudary)

کراچی: ملک بھرمیں تعلیمی ادارے 3 مراحل میں کھولنے اور بورڈ کے امتحانات مئی کے آخری ہفتے میں لینے کی تجویز پیش کردی گئی۔
تفصیلات کے مطابق بین الصوبائی وزرائے تعلیم کے اجلاس کا ایجنڈا جاری کردیا گیا ، اجلاس وفاقی وزیر شفقت محمود کی سربراہی میں 4 جنوری2021 کو منعقد کیا جائے گا۔
ملک بھرمیں تعلیمی ادارے 3 مراحل میں کھولنے کی تجویز پیش کردی گئی ہے ، تعلیمی ادارے کھولنے کی تجویز بین الصوبائی اجلاس کے ایجنڈے میں شامل ہیں۔
پہلے مرحلے میں25 جنوری سے پرائمری اسکول کھولنے، 4 فروری سے مڈل یا اس کے مساوی تعلیمی ادارے کھولنے اور 15 فروری سے اعلیٰ تعلیمی ادارے کھول دینے کی تجویز دی گئی ہے۔
اجلاس کے ایجنڈے کے مطابق بورڈ کے امتحانات مئی کے آخری ہفتے میں لینے کی تجویز دی گئی جبکہ موسم گرما کی تعطیلات مختصر کر دی جائیں اور نیا تعلیمی سال اگست سے شروع کیا جائے.

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں