فرانس بحریہ کی بحریہ عرب میں کارروائی، بھاری مقدار میں منشیات ضبط

0
91

کراچی: فرانس کی بحریہ نے بحریہ عرب میں کارروائی کرتے ہوئے بھاری مقدار میں منشیات ضبط کر لی۔

فرانسیسی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق قبضے میں لی گئی کشتی میں 500 کلوگرام ہیروئن اور 3500 کلوگرام بھنگ شامل ہے۔

بحیریہ عرب کی میری ٹائم کمانڈ نے ایک بیان میں بتایا کہ 27 دسمبر 2022 کو ضبط کی گئی، منشیات کی مالیت 50 ملین یورو (5 کروڑ 32 لاکھ ڈالر سے زائد) ہے۔

متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابو ظبی میں موجود کمانڈ کا کہنا ہے کہ ممکنہ طور پر منشیات کی یہ بھاری مقدار یورپی مارکیٹ پہنچائی جا رہی تھی۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں