ماورائے عدالت کیس، رائو انوار کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی نظر ثانی درخواست خارج

0
42

اسلام آباد: سپریم کورٹ میں سابق ایس ایس پی رائو انوار کیخلاف 444 ماورائے عدالت قتل کے کیس کی سماعت ہوئی۔ سپریم کورٹ نے رائو انوار کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی نظر ثانی درخواست خارج کر دی۔

عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ای سی ایل سے نام نکالنے کیلئے متعلقہ فورم سے رجوع کریں اور کوئی ریلیف لینا ہو تو نئی درخواست دائر کریں۔

درخواست گزار رائو انوار کے وکیل کا بتانا تھا کہ رائو انوار کا کیس ٹرائل کورٹ میں زہر التوا ہے۔ ٹرائل کورٹ نے رائو انوار کو ضمانت دے رکھی ہے، وہ پر پیشی پر پیش پو رہے ہیں۔

جسٹس اعجازالاحسن نے ریمارکس میں کہا کہ عدالت کے کہنے پر تاحکم ثانی نام ای سی ایل میں ڈالا گیا ہے۔ ضمانت کا کیس نہیں کہ ہم درخواست منظور کر لیں۔ جسٹس اعجازالاحسن کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں