ڈی آئی جی پشاور اسپیشل برانچ کا بم دھماکے کے حوالے سے افسران کو اہم مراسلہ

0
121

کراچی: پشاور بم سانحے کے تناظر میں ڈی آئی جی اسپیشل برانچ پشاور نے اعلی حکام کو ایک تشویشی مراسلہ تحریر کیا ہے کہ صوبے کے پولیس جوانوں میں بم دھماکے کی تفتیش کے حوالے سے سخت اضطراب اور تحفظات ہیی۔

انہوں نے تحریر کیا ہے کہ اس حوالے سے 3 میسیجز گردش کر رہے ہیں کہ ایک لاکھ سے زائد پولیس کے جونیئر افسران اجتماعی استعفے  دے دیں گے۔ مراسلے میں جن 3 میسیجز کا زکر کیا گیا ہے وہ یوں ہیں: ایک، ہمارے جوانوں کے خون کا بدلہ نہیں لیا گیا تو پورے کے پی کی پولیس ڈیوٹی چھوڑ دے گی، سارے جوان ایک دن اپنے یونٹ میں استعفے جمع کریں گے اور ڈیوٹییوں سے بائیکاٹ کریں گے (منجانب ال کے پی کے پولیس جونیئر رینکس)۔ دوئم، اب سب کو ایک ہونا پڑے گا ورنہ روز یہ جنازے اٹھانے پڑیں گے (یہ وائس میسج اردو اور پشتو میں ہے)- سوئم، دھماکے میں ہونے والے کھیل کی شفاف انکوائری کے لئے جے آئی ٹی بنائی گئی اور اس سلسلے میں پریس کانفرنس کے  ذریعے حقائق منظر عام پر نہ لایا گیا اور اس کا کوئی نتیجہ نہیں نکلا اور اس طرح کا دوسرا واقعہ پیش آیا تو تقریبا ایک لاکھ چھ ہزار پولیس اہلکاروں میں سے ایک لاکھ جونیئر رینک کے اہلکار ایک ہی دن اور ایک ہی وقت استعفے لکھ کر اپنے پنے یونٹ میں جمع کروائیں گے۔ مذکورہ مراسلے سے اعلی حکام میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں