سوشل میڈیا پر گردش کرتی اسسٹنٹ کمشنر ہاظم بنگوار کی تصاویر، آخر یہ کون ہیں

0
515

کراچی: نارتھ ناظم آباد کراچی کے اسٹائلش اسسٹنٹ کمشنر ہاظم بنگوار کے والد ڈی آئی جی کے عہدے پر ہیں۔ ہاظم نہایت شوقین مزاج اور فیشن ایبل ہیں۔ میک اپ اور لباس کے انتخاب میں ان کی پسند خواتین سے کم نہیں، ان کی تصاویر دیکھ کر بعض خواتین کو اپنی بہن ہونے کا گمان لگتا ہے۔ درحقیقت وہ سرکاری شخصیت سے زیادہ ماڈل دکھائی دے رہے ہیں۔ وہ اپنی چھڑی سے نہیں بلکہ اپنی نازک ادائوں سے علاقے کا امن اور  نظم و نسق سنبھالنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

شہر کراچی میں نارتھ ناظم آباد کے اسسٹنٹ کمشنر یہ ہاظم بنگوار ہیں، جن کی آج کل منفرد کپڑوں اور اسٹائل کے ساتھ مختلف تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔

نیویارک میں پیدا ہونے والے ہاظم آج کل کراچی جیسے بے ہنگم شہر کے ایک حصے کو درست کرنے میں مصروف ہے، عجیب بیوروکریٹ ہیں سڑک پر کتے نظر آئے تو گھر لے جاتے ہیں ان کا خیال رکھتے ہیں، کبھی بچوں کو دیکھتے ہیں تو گاڑی سے ٹافی اور پاپڑ نکال کر دینا شروع کردیتے ہیں۔

ڈی سی آفس کے ملازمین بتاتے ہیں صاحب بہت اچھا ہے کبھی کوئی کسی کو جرمانہ کردے تو غربت دیکھ کر خود ہی پیسہ بھر دیتا ہے اور بس ڈانٹ دیتا ہے کہ اب سڑک پر ٹھیلہ نہیں لگانا۔ کسی ملازم کی بیٹی کی شادی ہو یا کوئی مسئلہ تو اپنی ہی تنخواہ سے پیسہ دے دیتا ہے۔

حاظم کا کہنا ہے کہ میں بھیڑ میں رہنا چاہا ہوں، میں گانے لکھتا ہوں، کبھی کبھی گنگنا بھی لیتا ہوں، یہاں ہر شخص ماڈرن ہے۔ کپڑوں کو دیکھ کر کیسے کوئی شخص کا اندازہ لگا سکتا ہے وہ میری نجی زندگی ہے اور یہ سماجی زمہ داری بھی۔

اسسٹنٹ کشمنر حاظم خدا ترس اور غریبوں کی مدد کرنے واے انسان ہیں۔ لوگوں کے کام آنا چاہتے ہیں اور عوام کے مسائل سننے کے لیے دفتر کے دروازے کھلے رکھتے ہے۔

https://www.instagram.com/reel/CinGU2FDXGS/?igshid=YmMyMTA2M2Y=

نیویارک میں پیدا ہونے والے حاظم نے قانون اور مارکیٹنگ کی تعلیم حاصل کی اور پھر امتحان پاس کرکے سرکاری افسر لگ گئے۔ بہت سے ٹرانس جینڈر ان سے حسد کرنے لگے ہیں، ممکن ہے کہ وہ حق بجانب ہوں کیونکہ ان کا یہ خیال ہے کہ سرکاری عہدے پر ہونے کے باوجود وہ مجرموں اور ڈاکوئوں کو پکڑنے کے بجائے ان کے حقوق پر ڈاکا ڈال رہے ہیں اور یوں وہ خود جرم کے مرتکب ہورہے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں