خواجہ سراء کو اغواء کرنے والے چار ملزمان گرفتار

0
133

پشاور: کپیٹل سٹی پولیس پشاور کی اہم کارروائی۔ خواجہ سراء صدام عرف سویٹی کو اغواء کرنے والے چار ملزمان گرفتار کر لئے گئے ہیں، ملزمان نے خواجہ سراء کو تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔

ملزمان نے مبینہ طور پر خواجہ پر جنسی تشدد کی ویڈیوز بھی بنائی تھی اور ملزمان نے جنسی تشدد کے بعد خواجہ سراء کے بال بھی کاٹے ہیں۔

ایس پی صدر ڈویژن وقار احمد کے مطابق ملزمان نے گزشتہ شب میوزیکل پروگرام سے واپسی پر خواجہ صدام کو اسلحہ کی نوک پر اغوا کیا تھا۔ ملزمان نے خواجہ سراء سے نوے ہزار روپے بھی چھینے ہیں۔ ملزمان نے گھناؤنے فعل میں شریک دیگر ساتھیوں کی نشاندھی کرا دی ہے جن کو جلد گرفتاری عمل میں لائی جائے گی۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں