چیف سیکرٹری پنجاب جواد رفیق ملک کا سیالکوٹ کے واقعہ پر رد عمل

0
300

سیالکوٹ: چیف سیکرٹری پنجاب جواد رفیق ملک کا سیالکوٹ کے واقعہ پر رد عمل سامنے آگیا۔ سیالکوٹ کے رمضان بازار میں انتظامی افسر  کے ساتھ غیر مہذب برتائو کی مذمت کرتے ہیں۔ اسسٹنٹ کمشنر سونیا صدف اور دیگر انتظامی افسران سخت گرمی اور کورونا کی وباء کے باوجود فرنٹ لائن پر موجود ہیں۔ کسی بھی سرکاری افسر یا عملے کے ساتھ غیر اخلاقی زبان استعمال کرنا قابل مذمت ہے۔

جواد رفیق ملک نے کہا کہ پنجاب بھر میں انتظامی افسران دن رات عوام کی سہولت کیلئے فیلڈ میں موجود ہیں جو قابل ستائش ہے۔ کسی کو یہ زیب نہیں دیتا کہ وہ سرکاری افسران کی تذلیل کرے۔ فیلڈ میں موجود تمام افسران کی انتھک محنت اور جرت کو سلام پیش کرتے ہیں اور میں نے اس افسوسناک واقعہ کے حوالے سے تحفظات وزیر اعلی پنجاب تک پہنچا دئیے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں