وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر کی وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ملاقات

0
52

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر کی وزارت خارجہ میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ملاقات۔ ملاقات میں ملک ميں کورونا وائرس کی موجودہ صورتحال اور وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے کیے جانے والے اقدامات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

 مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کورونا عالمی وبائی صورتحال نے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے اور پاکستان جیسے ترقی پذیر ممالک کو کرونا وبا کے باعث سنگین چیلنجز کا سامنا ہے اور پاکستان کرونا وبا کے حوالے سے انتہائی سطح کو چھو رہا ہے اس  وقت عوام الناس کو احتیاطی تدابیر پر مکمل عملدرآمد کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ وبا کے پھیلاؤ کو موثر انداز میں روکنے اور طبی استعداد کار میں اضافے کیلئے حکومت تمام ممکنہ اقدامات اٹھا رہی ہے۔

وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کرونا وبا کے باعث بیرونی ممالک میں وطن واپسی کے منتظر پاکستانیوں کو تمام ممکنہ سہولیات فراہم کرنے اور ان کی جلد وطن واپسی کیلئے کی جانے والی کاوشوں کو سراہا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں