جنوبی وزیرستان میں اب تک گائے میں 47 لمپی سکن کے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، اے ڈی ڈاکٹر نور سلطان

0
111

وانا(شھزادین) اے ڈی ڈاکٹر نور سلطان کے مطابق جانوروں میں لمپی سکن یا گلٹی دار جلد والی بیماری کی اب تک 47 کیسسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

ویکسینیشن کا عمل جاری ہے ابتک 800 گائیں کو ویکسینشن لگادی گئی ہے، اس بیماری کی شرح اموات 5 سے 10فیصد ہے، متاثرہ جانوروں کی گوشت اور دودھ قابل استعمال ہے، یہ بیماری انسان اور دوسرے جانوروں کو لاحق نہیں ہوتی ہے۔

محکمہ لائیوسٹاک جنوبی وزیرستان ڈاکٹر نور سلطان نے کہا کہ محکمہ لائیو اسٹاک جنوبی وزیرستان کو اب تک 47 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ جن میں سے 19 گائیں صحت یاب ہوچکی ہیں اور 25 گائیں زیر علاج ہیں جبکہ 3 گائیں کی اموات واقع ہوگئی ہیں۔

انھوں نے کہا کہ یہ بیماری صرف گاۓ میں پھیلتی ہے۔ انسان یا دوسرے جانوروں کو اس سے کوئی خطرہ لاحق نہیں ہے۔ متاثرہ جانور کی دودھ اور گوشت قابلِ استعمال ہیں۔ اس بیماری  سے گاۓ میں ہونے والی اموات کی شرح 5 سے 10 فیصد ہے۔ یہ ایک خاص قسم کے وائرس سے لگنے والی بیماری ہے جس کو ویکسین یعنی حفاظتی ٹیکوں سے کنٹرول کیا جا سکتا ہے۔ اس سلسلے میں محکمہ لائیو اسٹاک نے اب تک 800 سے زیادہ گائیں کو ویکسین لگا دی گئی ہے۔

جلد ہی ضلعی انتظامیہ اور صوبائی حکومت کے تعاون سے مزید ویکسین کا بندوبست ہو جائے گا۔ اینٹی ٹیک سپرے کی دوائی تمام ویٹرنری ہسپتال میں فری دستیاب ہے جس سے یہ بیماری کے پھیلاؤ کو کم کیا جا سکتا ہے اور بیماری کی روک تھام میں مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں