وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ مکمل فعال کردیا جائیگا، ترجمان

0
55

لاہور: ترجمان پنجاب حکومت کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پرعید کے بعد جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ مکمل فعال کردیا جائیگا۔

عید تعطیلات کے بعد سیکرٹریز تعینات کردئیے جائیں گے اور سیکرٹریز کے پاس مکمل اختیارات ہوں گے۔ جنوبی پنجاب کے مسائل جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ میں ہی حل ہوں گے۔ عوام کو اب اپنے مسائل کے حل کےلئے لاہور کا دور دراز سفر نہیں کرنا پڑے گا۔ بزدار حکومت کے اس انقلابی اقدام سے جنوبی پنجاب کی محرومی دور ہوگی اور جنوبی پنجاب کے عوام کے خوابوں کی تکمیل کا وقت آگیا ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں