اداکارہ عائشہ ثناء کو اشتہاری قرار دینے کی کاروائی شروع

0
101

لاہور: سیشن عدالت، سائبر کرائم مقدمہ میں اداکارہ عائشہ ثناء کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے 4 اکتوبر کو ایف آئی اے سے ملزمہ کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی رپورٹ طلب کرلی۔ ایڈیشنل سیشن جج سید علی عباس نے ملزمہ اداکارہ عائشہ ثناء کے مسلسل پیش نہ ہونے پر اشتہار جاری کیا۔
ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل نے یوسف بیگ مرزا کی مدعیت میں چالان پیش کر رکھا ہے۔ اداکارہ عائشہ ثنا پر شہری یوسف بیگ مرزا کی فیملی کو بدنام کرنے کا الزام ہے اور ادکارہ پر مدعی کی بیوی اور بیٹی کی نازیبا تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرنے کا بھی الزام ہے۔

مدعی کا کہنا ہے کہ عائشہ ثناء نے ایک ویب سائٹ پر بھی میری بیوی اور بیٹی کیخلاف مواد اپ لوڈ کیا۔ چالان کے متن مطابق اداکارہ عائشہ ثناء کی وجہ سے مدعی کی فیملی کی بدنامی ہوئی۔ عدالت کے مسلسل طلبی نوٹسز کے باوجوہ ملزمہ اداکارہ کے پیش نہ ہونے پر اشتہاری قرار دیا گیا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں