خاران میں چیف چوک پہ دھماکہ، 14 افراد زخمی

0
231

خاران: چیف چوک پہ دھماکہ جے نتیجے میں تیرہ افراد زخمی ہوگئے۔

بلوچستان کے ضلع خاران میں بم دھماکہ میں تیرہ افراد زخمی ہوئے ہیں۔ دھماکہ خاران کے معروف مقام چیف چوک کے پر ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق موٹر سائیکل پہ نصب بارودی مواد کے پھٹنے سے زور دار دھماکہ ہوا اور دھماکہ کی زد میں آکر تیرہ افراد زخمی ہوئے ہیں۔ زخمی افراد کو سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق دھماکے کی نوعیت کے بارے میں مزید تحقیقات کررہے ہیں ان کا کہنا تھا کہ دھماکے میں 4 سے 5 کلوگرام بارودی مواد استعمال کیا گیا۔ دھماکہ میں ایک گاڑی اور قریبی دکانوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں