بیجنگ سرمائی اولمپکس دنیا کو قریب لانے میں نمایاں کردار ادا کرے گا، ماہر

0
252

اسلام آباد (شِنہوا): ماہرین نے کہا ہے کہ بیجنگ سرمائی اولمپکس دنیا کو قریب لانے میں مرکزی کردار ادا کرے گا۔

اسلام آباد میں قائم غیرسرکاری تنظیم انٹرنیشنل ریسرچ کونسل برائے مذہبی امور کےصدر محمد اسرار مدنی نے شِنہوا کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ چین نے گرین، شیئرنگ طرز اور فراخ دلی سے سرمائی اولمپکس کی میزبانی کرکے ایک اچھی مثال قائم کی ہے جسے کھلے دل کے ساتھ سراہنا چاہئے کیونکہ اس نے مختلف پس منظر رکھنے والے افراد کو ایک پلیٹ فارم مہیا کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ چین نے اولمپکس موٹو” تیز، بلند، مضبوط اور متحد ” کے ذریعے دنیا کو مثبت پیغام دیا ہے، 2022 گیمز وبا کے پھیلاؤ کے دوران لوگوں کے چہروں پر خوشی لائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان سمیت دنیا بھر کے کھلاڑی بڑی بے تابی سے اس میگا ایونٹ میں شرکت کے منتظر ہیں۔ میں امید کرتا ہوں کہ تمام کھلاڑی بیجنگ سرمائی اولمپکس میں شرکت کر تے ہو ئے ایک بڑے مقابلے کو دیکھیں گے اور اس پر جشن منا سکیں گے کیونکہ یہ مختلف کھیلوں اور ثقافتی تقریبات کے ذریعے ہمارے درمیان علا قائی رابطے پیدا کرےگا۔

مدنی نے کہا کہ سرمائی کھیلوں میں 30 کروڑ لوگوں کو شامل کرنے کے وژن کے ساتھ چین نے موسم سرما کے کھیلوں کو مقبول بنانے میں بڑا تعاون کیا ہے اور نہ صرف چینی لوگوں بلکہ دنیا بھر کے تاجروں کے لیے کھیلوں، سیاحت اور میڈیا سمیت مختلف صنعتوں میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع پیدا کیے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بیجنگ سرمائی اولمپکس ایک زبردست خیرمقدم سرگرمی ہے جو نہ صرف مقامی بلکہ عالمی سطح پر بھی متعدد کاروبار کے مواقع پیدا کرے گی۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں