اداکارہ نادیہ خان نے شادی کی ہیٹ ٹرک مکمل کرلی

0
216

کراچی: شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نادیہ خان شادی کے بندھن میں بندھ گئیں۔

معروف اداکارہ نادیہ خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر تصویر شیئر کی اور بتایا کہ وہ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئی ہیں۔

واضح رہے کہ نادیہ خان پاکستان کی مقبول ترین میزبان ہیں، وہ مختلف ٹی وی چینلز پر بھی متعدد ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔

اس سے قبل نادیہ خان 2 بار شادی کے بندھن میں بندھ چکی ہیں اور ان کے تین بچے ہیں، اُن کی بڑی بیٹی کا نام علیزے، بیٹے کا نام اذان اور سب سے چھوٹے بیٹےکا نام کیان ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں