وزیراعظم شہباز شریف کی آڈیو لیکس کا معاملہ، شہباز نے اے ڈی سی میجر ارسلان کو معاف کردیا

0
76

اسلام آباد: یوٹیوب کے پروگرام ٹالک شاک میں صحافی اعزاز سید کے ساتھ صحافی عمر چیمہ نے خبر دیتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے اپنی آڈیو لیک کرنے والے سابق اے ڈی سی میجر ارسلان کو معاف کر دیا۔ جب کہ ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم کے حکم پر میجر ارسلان کو جبری ریٹائر کر کے حساس ادارے نے اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔

دوران تفتیش میجر ارسلان نے مزید انکشاف کیے ہیں، ان انکشافات اور معلومات کی بنیاد پر سابق ڈی جی آئی ایس آئی جنرل فیض حمید کے 2 قریبی ساتھی ملوث پائے گئے ہیں۔ جن میں ایک سویلین افسر رحمت ہے جو سعودی عرب میں تعینات تھے، حساس ادارے نے ان کو اپنی تحویل میں لے لیا ہے اور ان سے تفتیش جاری ہے جبکہ متحدہ عرب امارات میں تعینات حساس ادارے کے میجر ارسلان ستی کو فورا اسلام آباد رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے لیکن ابھی تک انہوں نے اسلام آباد رپورٹ نہیں کیا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں