اسلام آباد ہائی کورٹ کی سوشل میڈیا رولز کے خلاف درخواستوں پر عدالتی معاونین سے رپورٹ طلب

0
142

اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ نے سوشل میڈیا رولز کے خلاف درخواستوں پر عدالتی معاونین سے رپورٹ طلب کر لی۔ چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ٹک ٹاک ایپ پر پابندی اور سوشل میڈیا رولز کے خلاف درخواستوں کو یکجا کر کے سماعت کی۔

سینئر صحافی حامد میر عدالت میں پیش، بطور عدالتی معاون رپورٹ بھی جمع کرا دی۔

چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ کیا تمام عدالتی معاونین نے رپورٹ جمع کرا دی ہے؟ جس پر ایمان مزاری ایڈووکیٹ نے بتایا کہ کچھ عدالتی معاونین نے اپنی رپورٹ جمع کرانے کے لیے وقت مانگا ہے۔ عدالتی معاون فریحہ عزیز کی جانب سے جواب جمع کرانے کے لیے وقت مانگا گیا ہے۔

چیف جسٹس اطہر من الللہ نے کہا کہ انفارمیشن تک جتنی رسائی ہو گی اتنا ہی معاشرہ بھی بہتر ہوگا۔ آئین کے آرٹیکل 19 اور 19 اے کو سامنے رکھ کر دیکھیں تو تین چار چیزیں اہم ہیں۔ آزادی اظہار رائے کے نام پر نفرت انگیز یا اشتعال انگیز تقریر نہیں ہونی چاہئے اور اگر فریڈم آف ایکسپریشن نہیں ہو گا تو کچھ نہیں ہو گا اس لیے معلومات تک رسائی ضروری ہے۔ کیس کی مزید سماعت سات مارچ تک ملتوی کر دی گئی۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں