ایس بی سی اے کے راشی افسران نے آگہی کے دروازے بند کر دیئے

0
68

کراچی: سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے آگہی کے دروازے بند کر دیئے. ویب سائیڈ سے عمارتوں کی خریدوفروخت اور دیگر معلومات منظر عام سے غائب کردیں۔

سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی سرکاری ویب سائیڈ www.sbca.gov.pk میں محکمے کی جانب سے اپ لوڈ کیئے جانے والے رہائشی و تجارتی عمارتوں کی خرید و فروخت کے منظور شدہ نرخ کی این او سی اور بلڈر ڈویلپر سے خریداری کاطریقہ کار وضع کیا جاتا ہے۔ تاہم محکمہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کی عدم توجہ کے باعث سالوں سے جاری ہونے والے اجازت ناموں کو اپ ڈیٹ ہی نہیں کیا جا سکا۔

شہر قائد میں چلنے والے پبلک سیل منصوبوں کی معلومات  پراسرار طور پر غائب کر دی گئی ہیں اور اب نوبت یہاں تک پہنچ چکی ہے کہ اب نجی خرید فروخت ہونے والے منصوبوں کا آپشن کھلنا ہی بند ہو گیا ہے جبکہ محکمہ کی جانب سے عمارتوں کے منظور شدہ نقشوں سے متعلق معلومات کا آپشن کھلنے کو تیار نہیں ہے۔

 اس حوالے سے محکمہ ڈیزائن سے رابطہ کرنے پر ان کا کہنا تھا کہ شہریوں کی سہولت کے لیئے جن عمارتوں کے نقشے منظور کیئے جاتے ہیں اس کا ریکارڈ محکمہ آئی ٹی کو ارسال کیا جاتا ہے تاکہ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی آفیشل ویب سائیڈ میں اپ لوڈ کی جائےـ

دوسری جانب بلڈر اور آلاٹی کے درمیان ہونے والا ماڈل ایگریمنٹ نامی معاہدہ محکمہ ڈیزائن کے پاس موجود نہیں جبکہ بلڈر ماڈل ایگریمنٹ کے بغیر خرید فروخت نہیں کر سکتا جب محکمہ ڈائزئن سے ماڈل ایگریمنٹ کی کاپی طلب کی جاتی ہے تو وہ ویب سائیڈ سے ڈاون لوڈکا مشورہ دیتے ہیں۔ جس سے شہریوں کو سخت اذیت کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ معلومات کی عدم فراہمی سے جعل ساز شہریوں کو آسانی سے بے وقوف بنا کر ان کو زندگی بھر کی کمائی سے محروم کر دیتے ہیں۔ شہریوں نے ویب سائیڈ کو فعال کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں