ملک بھر میں پولیو مہم جاری

0
34

کراچی: پولیو سے پاک پاکستان، ملک بھر میں انسدادِ پولیو کی مہم جاری ہے۔

️29 مارچ سے شروع ہونے والی ملک گیر مہم کامیابی سے جاری ہے اور ️اس مہم کا ہدف چار کروڑ بچوں کو پولیو کے قطرے پلانا ہے۔ پہلے چار دنوں میں ساڑھے تین کروڑ سے زائد بچوں کو قطرے پلائے جا چکے ہیں۔ پولیو ورکرز گھر گھر جا کر پانچ سال کی عمر تک کے بچوں کو قطرے پلا رہے ہیں ️پولیو جیسی خطرناک بیماری کے خلاف اس کیمپین میں دو لاکھ نوے ہزار فرنٹ لائن ورکرز اپنی ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں جو قوم کے ہیرو ہیں۔

ملک کی موجودہ اور آئندہ نسلوں کے تحفظ کے لیے پولیو کے قطرے بہت ضروری ہیں اور ️ملک کے طول و عرض میں جاری اس مہم کی سیکورٹی کی ذمہ داری پاک فوج احسن طریقے سے نبھا رہی ہے۔

مسلح افواج دیگر قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے ساتھ مل کر بلوچستان اور خیبرپختونخوا سمیت مختلف علاقوں میں پولیو ٹیموں کی حفاظت یقینی بنا رہی ہیں۔ اب تک کوئی بھی ناخوشگوار واقعہ دیکھنے میں نہیں آیا ہے۔

عوام میں پولیو کے بارے میں آگاہی بڑھانے میں میڈیا بھی اہم کردار ادا کر رہا ہے اور اس مہم کے دوران کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے تمام ضروری اقدامات اور حفاظتی تدابیر کا خاص خیال رکھا جا رہا ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں