بلوچستان میں تعلیمی ادارے بند نہیں کئے جائیں گے،  محکمہ تعلیم اور محکمہ صحت کا اتفاق

0
96

کوئٹہ: صوبائی وزیر تعلیم سردار یار محمد رند اور پارلیمانی سیکرٹری صحت ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی کا کورونا وائرس کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پالیمانی سیکرٹری صحت بلوچستان ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی کا کہنا ہے کہ این سی او سی کے گائیڈ لائن کے مطابق بلوچستان میں  کورونا وائرس کا تناسب غیر معمولی سنگین نہیں ہے۔

صوبائی وزیر تعلیم سردار یار محمد رند نے کہا کہ محکمہ صحت کی مشاورت سے  تعلیمی اداروں میں ایس او پیز کے تحت تعلیمی سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔

تعلیمی اداروں کی طویل بندش کے باعث بلوچستان کے طلبہ کا پہلے ہی بہت حرج ہوچکا ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کرکے تعلیمی سلسلہ جاری رکھا جائے گا صوبائی وزیر تعلیم سردار یار محمد رند اور  پارلیمانی سیکرٹری صحت ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی کا اتفاق کیا گیا۔

پارلیمانی سیکرٹری صحت ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے کہا کہ  چیف سیکرٹری آفس تعلیمی اداروں میں ایس او پیز پر عمل درآمد کا جائزہ لیتا رہے گا۔ کورونا وائرس کی صورتحال کے مطابق حکمت عملی کی تشکیل کے لئے محکمہ صحت اور محکمہ تعلیم ایک پیج پر ہیں۔ وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان کی سربراہی میں صوبائی حکومت کورونا وائرس اور اس کے منفی اثرات سے نبرد آزما ہونے کے لئے موثر حکمت عملی کے تحت معمولات زندگی کی بحالی کے لیے کوشاں ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں