جسٹس قاضی’ جسٹس سردار طارق کا جسٹس مظاہر کے خلاف درج شکایت کے معاملہ پر چیئرمین سپریم جوڈیشل کو خط

0
32

اسلام آباد: جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں درج شکایات کے معاملہ پر چیف جسٹس عمر عطاء بندیال کی جانب سے اجلاس نہ بلائے جانے پر سپریم جوڈیشل کونسل کے دو ممبران جسٹس قاضی فائز عیسی اور جسٹس سردار طارق مسعود نے کونسل ممبران بشمول چیئرمین چیف جسٹس عمر عطاء بندیال کو خط لکھ دیا۔

جسٹس فائز عیسی اور جسٹس سردار طارق نے سپریم جوڈیشل کونسل کے سربراہ اور ممبران کو خط میں لکھا کہ جسٹس مظاہر نقوی کیخلاف پاکستان بار سمیت متعدد شکایات آچکی ہیں، انتظار میں ہیں کہ چیف جسٹس کب جوڈیشل کونسل کا اجلاس طلب کرتے ہیں۔

جائزہ لینا ہوگا کہ جسٹس نقوی کیخلاف شکایات میں ٹھوس مواد ہے یا نہیں، ریفرنس میں جان نہ ہوئی تو معزز جج کو بری کیا جائے گا، معزز جج بری نہ ہوئے تو آئین کے مطابق رپورٹ بھجوائی جائے گی، دونوں صورتوں میں معزز جج اور عدلیہ کا وقار برقرار رکھنے کی ضرورت ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں