ملک میں امن کے قیام اور ہم اہنگی کے فروع کیلئے علماء کرام اور مشائخ کا کردار کلیدی اہمیت کا حامل ہے، اسپیکر قومی اسمبلی

0
334

اسلام آباد: اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ معاشرے کی اصلاح میں علماء کرام اور مشائخ کا بڑا کردار ہے۔ انہوں نے ملک میں دینی و دنیاوی علوم کے فروع اور ترویج کیلئے دینی مدارس اور خانقاہوں کے کردار کو سراہا۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں امن کے قیام  اور ہم اہنگی کے فروع کیلئے علماء کرام اور مشایخ  کا کردار کلیدی اہمیت کا حامل ہے اور موجودہ حکومت تمام مکاتب فکر کے علماء و مشائخ کے ساتھ مل کر دینی مدارس اور خانقاہی نظام کو مزید مربوط اور مواثر بنانے کیلئے اقدامات اٹھانے کی خوائش رکھتی ہے۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہار  وزیر اعظم  عمران خان کی جانب سے  وقف املاق  کے قوانین میں اصلاحات  کے لیے قائم کردہ کمیٹی کے اجلاس جو بروز جمعرات پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں ان کی صدارت میں منعقد ہوا کے دوران گفتگو کرتے ہوے کیا۔

اجلاس میں وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید، وفاقی وزیر مذہبی امور و ہم آہنگی نور الحق قادری، وزیر اعظم کے معاون خصوصی علامہ طاہر اشرفی  اور اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین قبلہ آیاز سمیت تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے علماء کرام اور مشائخ نے شرکت کی۔

وفاقی وزیر نور الحق قادری نے علماء کرام کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت علماء کرام کی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے اور دینی مسائل کو انکی مشاورت سے حل کرنے پر یقین رکھتی ہے انہوں نے علماء کرام و مشائخ سے اوقاف قوانین میں اصلاحات کے بارے میں تجاویز دینے کے درخواست کی۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں