بلاول بھٹو اور شہباز شریف کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ

0
19

کراچی: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ۔

بلاول بھٹو زرداری نے شہباز شریف کو عیدالاضحٰی کی مبارک باد دی اور دونوں کے درمیان ملکی سیاسی صورت حال پر بھی بات چیت ہوئی۔ بلاول بھٹو زرداری اور شہباز شریف کا مسئلہ کشمیر کے معاملے میں حکومتی ناکامیوں پر تشویش کا اظہار۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ بھارت کشمیریوں پر ظلم کررہا ہے اور عمران خان کلبھوشن جادیو کو ریلیف پہنچانے کی کوشش کررہا ہے۔ ملکی تاریخ میں اتنی کرپشن نہیں ہوئی، جتنی عمران خان کے دورِحکومت میں ہورہی ہے اور کورونا وائرس کے اعداد وشمار کو چھپا کر عوام کی زندگیوں سے کھیلا جارہا ہے۔

انہوں نے دوران گفتگو کہا کہ مہنگائی نے عوام کا جینا مشکل کردیا ہے، اپوزیشن عوام کی امیدوں کا مرکز بن چکی ہے اور ملک کو نااہل عمران خان سے بچانے کے لئے اپوزیشن کا غیرمعمولی کردار ناگزیر ہے۔ اے پی سی میں اہم تاریخی فیصلے مستقبل پر اہم اثرات مرتب کریں گے۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی گفتگو سے اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف کا اتفاق ہوا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں