اے این پی کے زیراہتمام یوم شہدائے پولیس کل عقیدت و احترام سے منایا جائیگا، ایمل ولی خان

0
89

پشاور: عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر ایمل ولی خان نے کہا ہے کہ کل بروز منگل 4 اگست کو اے این پی خیبرپختونخوا مرکزی صدر اسفندیار ولی خان کی ہدایات کی روشنی میں یوم شہدائے پولیس عقیدت و احترام کے ساتھ منائے گی۔ صوبہ بھر میں کل ختم القرآن کا اہتمام کیا جائیگا جبکہ پارٹی عہدیداران و کارکنان تمام اضلاع میں پولیس شہداء کی قبروں پر پھولوں کی چادر بھی چڑھائیں گے۔

باچا خان مرکز پشاور سے جاری بیان میں صوبائی صدر اے این پی ایمل ولی خان نے کہا کہ اے این پی قیام امن کیلئے پولیس شہداء کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ پولیس نے عوام کے ساتھ مل کر قیام امن کیلئے بیش بہا قربانیاں دی ہیں۔ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پولیس فرنٹ لائن میں لڑتی رہی اور ان کی قربانیوں کی بدولت امن کا قیام ممکن ہوا۔

 صوبائی صدر ایمل ولی خان نے کہا کہ پولیس شہداء ہمارا فخر ہے اور لواحقین کو یقین دلاتے ہیں کہ ہم ان کو بھولیں نہیں۔ شہادتوِں اور قربانیوں کے ساتھ ساتھ پولیس آج بھی میدان میں کھڑی ہے اور شہادتیں و قربانیاں ان کے حوصلے کمزور نہ کرسکیں اسی لئے ہم انہیں سلام پیش کرتے ہیں کیونکہ وطن کی دفاع پر جان قربان کرنے والا ہر جوان ہمارا فخر ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں