ستمبر کے پہلے ہفتے سے تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ

0
197
A security guard tells students that their school is closed by authorities to control possible spread of coronavirus, in Lahore, Pakistan, Saturday, March 14, 2020. For most people, the new coronavirus causes only mild or moderate symptoms. For some it can cause more severe illness. (AP Photo/K.M. Chaudary)

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے ستمبر کے پہلے ہفتے میں ایس اوپیز کے ساتھ تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ کرلیا۔ ستمبر میں تعلیمی ادارے کھولنے پر صوبائی وزرائے تعلیم نے بھی اتفاق کیا ہے۔ تاہم اگست کے دوسرے یا ستمبر کے پہلے ہفتے میں تعلیمی ادارے کھولنے کا حتمی اعلان نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر کی اجازت کے بعد کیا جائے گا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیر صدارت صوبائی وزرائے تعلیم کی کانفرنس ہوئی اور کانفرنس اجلاس میں ستمبر میں تعلیمی ادارے کھولنے پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں صوبائی وزرا نے وزیرتعلیم شفقت محمود کی تجویز سے اتفاق کیا ہے کہ ستمبر کے پہلے ہفتے میں ایس اوپیز کے ساتھ تعلیمی ادارے کھول دیے جائیں گے۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کورونا وائرس کی موجودہ صورتحال کا یومیہ بنیاد پرجائزہ لیا جا رہا ہے۔ تاہم اب ملک میں کورونا وائرس کا زور ٹوٹنے لگا ہے۔ جس کے باعث حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ اگست کے دوسرے ہفتے یا پھر ستمبر کے پہلے ہفتے میں تعلیمی ادارے کھول دیے جائیں گے۔ اس حوالے سے ایس اوپیز پر مکمل عملدرآمد کروایا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ابھی مزید اجلاس بلائے جائیں گے، اجلاسوں میں این سی اوسی کی اجازت کے تحت سکول کھولنے کا حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔ ابھی فی الحال این سی اوسی نے تعلیمی ادارے کھولنے کی اجازت نہیں دی ہے۔ کورونا وائرس کی صورتحال کو پیش نظر لاک ڈان کیا گیا تھا جس کے باعث 13مارچ سے تعلیمی ادارے بند کردیے گئے تھے۔

فوٹو بشکریہ ڈان نیوز

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں