پنجاب میں خواتین کیلئے ”اینٹی ویمن ہراسمنٹ اینڈ وائیلنس سیلز“ قائم

0
37

لاہور: پنجاب میں خواتین سے متعلقہ جرائم کی روک تھام کےلئے ”اینٹی ویمن ہراسمنٹ اینڈ وائیلنس سیلز“ قائم کردیا گیا۔

صوبے کے تمام اضلاع میں پولیس کے ”اینٹی ویمن ہراسمنٹ اینڈ وائیلنس سیلز“ کے قیام کا مقصد خواتین کے ساتھ جرائم کی روک تھام، صنفی جرائم کے ہر واقعہ میں بلاتاخیر مقدمات کا اندراج، میرٹ پر مقدمات کی تفتیش جبکہ ایسے جرائم میں ملوث ملزمان بالخصوص خطرناک عادی مجرمان کوعدالتوں سے قرار واقعی سزاؤں کو یقینی بنانا ہے۔

ان”سیلز” میں لیڈی پولیس اہلکاروں کا سپیشلائزڈ یونٹ وکٹم سپورٹ آفیسرز کے فرائض سر انجام دے گا۔ وکٹم سپورٹ آفیسرز متاثرہ خواتین کے ساتھ رابطہ رکھیں گی اور انویسٹی گیشن اور عدالتی ٹرائل کے دوران ان کے ساتھ موجود ہوں گی اور سماعت کے دوران کیس سے متعلقہ معاملات پر متاثرہ خواتین کو معاونت بھی فراہم کریں گی۔ ”اینٹی ویمن ہراسمنٹ اینڈ وائیلنس سیلز“ میں خواتین کی جانب سے موصول ہونے والی جرائم کی کالز پر 15 منٹ میں رسپانس کو یقینی بنایا جائے گا۔ ہر کیس کے بارے میں وکٹم سے فیڈ بیک بھی لیا جائے گا۔

صوبے کے تمام آر پی اوز ”اینٹی ویمن ہراسمنٹ اینڈ وائیلنس سیلز“ آئندہ 4 روز میں اپنے زیر انتظام اضلاع میں”اینٹی ویمن ہراسمنٹ اینڈ وائیلنس سیلز“ کے قیام کو یقینی بنائیں گے۔یہ سیلز سٹی پولیس آفیسر اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کی زیر نگرانی کام کریں گے۔

لاہور میں پہلا ”اینٹی ویمن ہراسمنٹ اینڈ وائیلنس سیل “ گلبرگ میں قائم کیا گیا ہے۔

علاوہ ازیں کسی بھی جنسی ہراسگی اور تشدد کی صورت میں  متاثرہ خواتین اپنے خلاف ہونے والے کسی  بھی مجرمانہ اقدام سے محفوظ رہنے اور فوری پولیس مدد یقینی بنانے کے لئے پولیس سیفٹی ایپ اپنے موبائل میں ڈاون لوڈ کریں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں