جوکھیو سردار کے راج میں نوجوان غریب جوکھیو کا قتل

0
430

کراچی: ملیر کے علاقے میں گاؤں کے قریب شکار کرنے سے روکنے پر جوکھیو برادری کے نوجوان ناظم جوکھیو کو تشدد کے بعد قتل کردیا گیا۔

قابل اعتماد زرائع کے مطابق ملیر سے منتخب پیپلزپارٹی کے رکن قومی اسمبلی سردارجام عبدالکریم اور ان کے بھائی ایم پی اے جام اویس گھرام جوکھیو کے مہمان جوکھیو برادری کے گھروں کے قریب شکار کرنے پہنچے تو مقامی گاؤں والوں نے انہیں گھروں کے قریب شکار کرنے سے روکا۔

جس پر جوکھیو سرداروں کے مہمان ناراض ہوئے اور نوجوان ناظم جوکھیو کا راستہ روکا جس پر ناظم جوکھیو نے فیس بک لائیو وڈیو چلائی، اس وڈیو پر جوکھیو سرداروں اور ان کے ساتھیوں کی جانب سے نوجوان کو دھمکیاں دی جاتی رہی پھر سردار جام عبدالکریم جوکھیو نے ناظم جوکھیو اور بھائی افضل جوکھیو کو اپنی اوطاق پر فیصلہ کرنے کے لیے بلایا۔

افضل جوکھیو کے مطابق وہاں پہنچتے ہی سردار ایم این اے سردار جام عبدالکریم جوکھیو اور بھائی ایم پی اے جام اویس گھرام جوکھیو نے اپنے محافظوں کے ہمراہ تشدد کا نشانہ بنایا اور بعد میں مجھے کہا کہ گھر چلے جائو تمہارا بھائی آجائے گا۔ میں واپس آیا لیکن میرا بھائی واپس نہیں آیا ہم دوسرے دن جب سردار عبدالکریم جوکھیو کی اوطاق پر پہنچے تو ہمیں بتایا گیا کے آپ کے بھائی کا قاتل ہوگیا ہے۔ سرداروں کے تشدد سے میرے بھائی کا انتقال ہوگیا ہے اور ہمیں لاش کا بھی نہیں بتایا جارہا ہے۔

زرائع کے مطابق ورثاء کے احتجاج کے بعد مقامی سرداروں نے لاش کو جناح اسپتال پہنچا دیا۔ ورثا تین بجے سے جناح اسپتال میں موجود ہیں لیکن پوسٹ مارٹم نہیں کیا جارہا اور نہ ہی پولیس مقدمہ درج کرنے کے لیے تیار ہے۔

زرائع کا کہنا ہے کہ دوسری جانب پیپلزپارٹی کے سردار معاملے کو دبانے کے لیے ورثاء پر دباؤ ڈال رہے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں