18 جنوری سے تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان

0
48

اسلام آباد: وزیر تعلیم شفقت محمود نے ملک بھر میں تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا 18 جنوری سے 9 سے 12 ویں جماعت اور    25جنوری  سے پرائمری سے 8ویں جماعت تک کے اسکول کھولے جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیر صدارت بین الصوبائی وزرائے تعلیم کااجلاس ہوا ، جس میں صوبائی وزرائے تعلیم و دیگر حکام ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے ، اجلاس میں تعلیمی ادارے کھولنے سے متعلق حتمی مشاورت کی گئی۔
اجلاس کے بعد وفاقی وزیر تعلیم شففقت محمود نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے ملک بھر میں تعلیمی ادارے تین مرحلوں میں کھولنے کا اعلان کردیا۔
شففقت محمود کا کہنا تھا کہ 18 جنوری سے 9 سے 12ویں جماعت تک اسکول ، 25جنوری سے پرائمری سے8ویں جماعت تک اسکول جبکہ جامعات سمیت ہائیر ایجوکیشن ادارے یکم فروری سے کھولے جائیں گے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں