مجرم مبینہ اینکر سمیع ابراہیم ‘پونی ٹیل’ عدالت سے بھاگ گئے

0
60

لاہور: لاہور ہائی کورٹ میں مجرم اور مبینہ اینکر سمی ابراہیم ‘پونی ٹیل’ کی عدلیہ کے خلاف نازیبا اور توہین امیز ریمارکس کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت۔ مسٹر جسٹس ملک شہزاد احمد نے اظہر کھوکھر ایڈووکیٹ کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار کی طرف  سے منیر حسین  بھٹی ایڈووکیٹ پیش ہوئے۔

وکیل درخواست گزار نے کہا کہ 12جنوری کو مجرم سمیع ابراہیم نے اپنے پرگرام میں عدلیہ پر تنقید کی ہے۔ پرگرام میں عدلیہ کے بارے  نازیبا اور توہین آمیز گفتگو کی گئی۔عدلیہ کے بارے یہ ریمارکس توہین عدالت کے مترادف ہیں۔پیمرا نے اسکی تحریری درخواست پر چینل اور اس کے پروگرام پر ایکشن نہ لیا۔ عدالت چیرمین پیمرا، ڈی جی پیمرا۔سی ای او بول نیوز اور سمیع ابراہیم کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لائے۔

 عدالت کے روبرو چیرمین پیمرا، ڈی جی پیمرا نے تحریری جواب داخل کروا دیا۔ مجرم سمیع ابراہیم نے اپنے پروگرام میں عدلیہ کی توہین کی۔ عدالت کے نوٹس کے باوجود سمیع ابراہیم نے جواب داخل نہ کروایا نہ خود پیش ہوئے۔

عدالت نے ایس ایچ او گلبرگ لاہور کو ہدایت کی کہ وہ عدالت کے حکم کی تعمیل کروائیں اور آئیندہ سماعت پر  مجرم سمیع ابراہیم کی عدالت حاضری کو یقینی بنائیں۔ عدالت نے درخواست پر سماعت  7 مارچ تک ملتوی کردی۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں