وزیر خارجہ کی پاکستان میں تعینات یورپی ممالک کے سفراء کے ساتھ ملاقات

0
41

اسلام آباد: وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی وزارتِ خارجہ میں پاکستان میں تعینات یورپی ممالک کے سفراء کے ساتھ ملاقات کی۔

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے ملاقات میں کہا کہ میں آپ کو وزارت خارجہ میں تشریف آوری پر خوش آمدید کہتا ہوں۔ یہ معاشی سفارت کاری کے حوالے سے ہماری دوسری ملاقات ہے۔ میں اس سے قبل یورپی ممالک میں تعینات پاکستانی سفراء کے ساتھ اس حوالے سے دو ورچوئل میٹنگز کر چکا ہوں۔ یورپی ممالک ہمارے سب سے بڑے تجارتی اتحادی ہیں۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے بہترین مواقع موجود ہیں۔ کورونا وبا کی وجہ سے معاشی مشکلات کے باوجود یورپی کمپنیوں کی جانب سے پاکستان میں سرمایہ کاری کے حجم میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے۔ ہماری دو طرفہ تجارت کو فروغ ملا ہے۔ پاکستانیوں کی ایک بڑی تعداد یورپی ممالک میں مقیم ہے جو ہمارے دو طرفہ اقتصادی روابط کے فروغ میں معاون ثابت ہو سکتے ہیں۔ میں نے اپنی ورچوئل میٹنگز میں یورپی ممالک میں تعینات پاکستانی سفراء کو ہدایت کی کہ وہ یورپی ممالک میں دو طرفہ تجارت کے میسر مواقعوں کے حوالے سے آگاہ کریں تاکہ یورپی ممالک کے ساتھ تجارتی تعلقات کو مزید مستحکم بنایا جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان – ای یو مشترکہ اقتصادی کمیشن، ہمارے دو طرفہ مضبوط اقتصادی روابط کا مظہر ہے۔ ہماری ان کاوشوں کے باعث کاروبار میں سہولت فراہم کرنے کی عالمی رینکنگ میں پاکستان کی درجہ بندی 39 درجے تک بڑھی ہے۔ اقتصادی تعاون کا فروغ، دو طرفہ تعلقات کو مستحکم بنانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ ہم نے ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے” روشن دیجیٹل اکاونٹ”کا اجراء کیا اور اس اقدام کے نتیجے میں، پاکستانی تارکینِ وطن نے پہلے چند ماہ میں 50 ملین ڈالر زرمبادلہ بھجوایا۔ ہمیں دو طرفہ تجارت کے راستے میں حائل مسائل کے جلد حل کے لیے ایک مشترکہ متفقہ لائحہ عمل طے کرنے کی ضرورت ہے۔ یورپی یونین کی جانب سے پاکستان کیلئے جی ایس پی پلس سٹیٹس ملنے کے بعد یورپی ممالک کے ساتھ ہماری تجارت کے حجم میں دو گنا اضافہ ہوا ہے۔ پاکستان میں تعینات یورپی ممالک کے سفراء نے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے، پاک – ای یو، دو طرفہ معاشی تعاون کے فروغ کے لئے اپنی معاونت کا یقین دلایا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں