صدر ڈاکٹر عارف علوی سے وفاقی محتسب کی ملاقات

0
30

اسلام آباد: صدر ڈاکٹر عارف علوی سے وفاقی محتسب سید طاہر شہباز کی ملاقات۔

 صدر عارف علوی نے ملاقات میں کہا کہ سرکاری اداروں کی بد انتظامی کے خلاف شکایات کے موثر ازالے کیلئے جدید ٹیکنالوجی اپنائیں۔ سرکاری اداروں کی بد انتظامی کے خلاف سستے اور جلد انصاف کی فراہمی کیلئے وفاقی محتسب اپنا دائرہ کار وسیع بنائیں۔ عوام کو ان کی دہلیز پرتیز تر اور سستے انصاف کی فراہمی کیلئے شکایات کے موثر ازالے كا نظام اپنانا ہوگا۔

 وفاقی محتسب نے صدر کو سالانہ رپورٹ 2020 پیش کی۔ رپورٹ صدر مملکت کی ہدایات پر شروع کی جانے والی آگاہی مہم کے باعث آن لائن شکایات کی ریکارڈ موصولی ہوئی اور سال 2019 کی نسبت سات گنا زیادہ آن لائن شکایات موصول ہوئی۔ کووڈ 19 کے باوجود ریکارڈ شکایات کا ازالہ کیا گیا اور سال 2020 میں کُل ایک لاکھ تیس ہزار سے زائد شکایات نمٹائی گئی ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں