الیکشن کمیشن کا عمران خان کے الزامات پر اجلاس طلب

0
32

اسلام آباد: ‏وزیر اعظم عمران خان کے الیکشن کمیشن کے خلاف الزامات پر الیکشن کمیشن میں کل اہم اجلاس طلب۔

اجلاس چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے طلب کیا ہے۔ وزیر اعظم کے الیکشن کمیشن سے متعلق الزامات اور بیانات کا جائزہ لیا جائے گا۔ الیکشن کمیشن نے وزیر اعظم کے بیان کی ویڈیو بھی حاصل کرلی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں وزیراعظم عمران خان کے بیان کا جائزہ لیا جائے گا اور الیکشن کمیشن  وزیراعظم کے بیان پر آئینی حدود میں رہتے ہوئے ردعمل جاری کرے گا۔

یاد رہے وزیراعظم عمران خان نے قوم سے خطاب میں الیکشن کمیشن پر جمہوریت کو نقصان پہنچانے کا بیان دیا تھا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں