چھتیس گڑھ میں بھارتی فورسز پر ماؤ باغیوں کا حملہ، 23 اہلکار ہلاک

0
99

کراچی: ہندوستان میں علیحدگی پسند تحریکیں زور پکڑنے لگیں۔مودی سرکار کے دباؤ کے باوجود ماؤ نواز باغیوں نے 23 سے زائد فوجیوں کو ہلاک کر دیا۔

مودی سرکار جب سے اقتدار میں آئی ہے ہندوؤں کے علاوہ باقی تمام اقلیتوں اور مظلوم طبقات کی شناخت اور انسانی حقوق پامال ہو رہے ہیں۔ ️اس کے رد عمل کے طور پر علیحدگی پسند تنظیموں نے اپنی مسلح کارروائیوں میں اضافہ کر دیا ہے۔

ہندوستانی ریاست ان تمام تحریکوں کو دبانے میں ناکام رہی ہے۔ کرناٹکا، چھتیس گڑھ اور کئی دیگر ریاستوں میں دہشت گرد گروہوں کی پشت پناہی اور سرپرستی کے باوجود بھی بھارتی ریاست نیکسل تحریک آزادی کو کمزور نہیں کر سکی۔

چھتیس گڑھ میں 3 اپریل کو علیحدگی پسند باغیوں کا سیکورٹی فورسز پر بڑا حملہ ہے۔ ضلع بیجا پور اور سُکما کی سرحد کے ساتھ واقع ترام کے جنگلات  میں ماؤ نواز باغیوں نے ریاستی پولیس کو دہلا اور بھارت کو ہلا کر کر رکھ دیا ہے۔
️اب تک 23 سپاہیوں کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں جب کہ 32 اہلکار زخمی ہوئے۔ ایک سپاہی تا حال لاپتہ ہے۔ ️تازہ ترین حملہ نیکسلائیٹ گوریلوں کی بڑھتی ہوئی استعداد اور مضبوط عزم کو ظاہر کرتے ہیں۔ ️یہ رواں سال کا اب تک کا سب سے بڑا نقصان ہے۔ ️اس سے پہلے 23 مارچ کو نارائن پور میں پانچ بھارتی فوجی نیکسلز کے نصب کردہ بارودی مواد کا شکار ہوئے تھے۔

️ماؤ نواز باغی 1967  سے اپنے حقوق اور آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں اور  یہ مسلح تحریک اس وقت بھارت کی آدھی ریاستوں کے 60 اضلاع میں جاری ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں