جامعہ سندھ کی ویب سائٹ و ڈپارٹمنٹس کی لنکس مینٹیننس و اپگریڈیشن کے لیے ایک ہفتے کیلئے بند

0
122

جامشورو: جامعہ سندھ کی ویب سائٹ و ڈپارٹمنٹس کی لنکس کو مینٹیننس و اپگریڈیشن کے لیے آج سے ایک ہفتے کے لیے بند کیا گیا ہے، تاہم ایڈمیشن، اٹینڈنس،  ایل ایم ایس، ڈی آر جی ایس، ایس یو ٹی سی، سالانہ امتحانات و رزلٹ پورٹل سمیت تمام پورٹل بدستور کام کریں گے۔

ڈائریکٹر انفارمیشن ٹیکنالوجی سروسز سینٹر (آئی ٹی ایس سی) ڈاکٹر ذیشان بھٹی کے مطابق جامعہ کی ویب سائٹ کو نئے ٹیکنالوجی و جدید خطوط پر استوار کیا جا رہا ہے، جس کے لیے انکو ایک ہفتے کے لیے بند کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ usindh.edu.pk و اس کے ذیلی ڈومینز پر سروسز معطل رہیں گی تاہم ای پورٹلز کے ذریعے سے فراہم کی جانے والی سروسز بدستور فنکشنل ہونگے۔ انہوں نے بتایا کہ ویب سائٹ کو بند کرنے کے بعد اپگریڈیشن و مینٹیننس کا کام شروع کردیا گیا ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں