ٹائم میگزین کا دھماکے دار انکشاف، عمران خان’ پاکستان کی معاشی تباہی کا زمہ دار قرار

0
289

کراچی: ٹائم میگزین نے پاکستان کے معاشی دہشت گرد کی رپورٹ کے ساتھ سابق وزیر اعظم عمران خان کی تصویر لگاتے ہوئے اس کے سر پر سینگ سوچ سمجھ کر لگائے ہیں یا
عمران خان کو اودبلا دکھانا مقصود تھا یا یہ محض اتفاق ہے؟۔

امریکی ٹائم میگزین کا سابق وزیراعظم عمران خان کا انٹرویو اور شدید تنقیدی مضمون جاری ہوگیا، میگزین لکھتا ہے کہ عمران خان کی معاشی پالیسی کی وجہ سے پاکستان معاشی بحران کا شکار ہے، 2018 میں پاک فوج کی حمایت سے اقتدار لینے والے رہنما نے آئی آیم ایف سے قرضہ لیا مگر ملک کی سماجی اور ترقیاتی پروگرامز کے اخراجات کو ہی کم کردیا، جس سے معاشی بحران کی ابتداء ہوئی، اقتدار میں آنے اور آنے کے بعد مذہبی شدت پسندی کے قوانین کو پنپنے دیا بلکہ اس کو مزید بڑھایا۔

میگزین تبصرہ کرتے ہوئے لکھتا ہے کہ عمران خان ایسا
رہنما جو القاعدہ کے رہنما اسامہ بن لادن کو ‘شہید’ قرار دیتے اور اویغور مسلمانوں کیخلاف چینی ہتھکنڈوں کی تعریف کرتے ہیں مگر ساتھ ساتھ یورپ اور امریکا کو پیغام دے رہیں ہیں کہ اگر مدد نہ کی تو پاکستان مکمل طور پر چین کی جھولی میں جاگرے گا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں