سانحہ اے پی ایس کمیشن کی تحقیقات مکمل، تمام گواہان کے بیانات ریکارڈ

0
54

پشاور: سانحہ آرمی پبلک اسکول (اے پی ایس) کمیشن نے تحقیقات مکمل کرلی،کمیشن نے تمام گواہان کے بیانات ریکارڈ کرلئے ہیں،رپورٹ رواں ماہ کے آخرمیں سپریم کورٹ میں جمع کرائی جائے گی۔

آرمی پبلک اسکول کا سانحہ 16دسمبر2014کو اس وقت رونماء ہواتھا جب طلبہ علم کےحصول کیلئےاسکول گئے اور اسی دوران سفاک دہشتگردوں نے140سےزائد اسکول کے طلبہ اورسٹاف کو نشانہ بناکرخون میں نہلایاتھا۔

واقعے کے بعدسانحہ اےپی ایس شہداءکےوالدین نےسانحہ کی جوڈیشل انکوائری کامطالبہ کررکھاتھا ،سابق چیف جسٹس ثاقب نثارنے5اکتوبر2018کواے پی ایس کمیشن بنانے کاحکم دیا تھا اور پشاور ہائیکورٹ نے جسٹس محمد ابراہیم کی سربراہی میں کمیشن قائم کرکے تحقیقات کا آغاز کیاتھا۔

اب کمیشن نےایک سال سے زائد عرصے میں140گواہان کے بیانات ریکارڈ کرلئے ہیں،جن میں اس وقت کے آئی جی پولیس،کورکمانڈرسمیت دیگراہم سیکیورٹی افسران گواہان میں شامل ہیں۔

ترجمان اے پی ایس کمیشن کےمطابق رپورٹ کورواں ماہ کے آخر میں 30تاریخ تک سپریم کورٹ میں پیش کیا جائےگا،تحقیقاتی رپورٹ 3ہزار سے زائد صفحات پرمشتمل ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں