ملک بھر کے تعلیمی بورڈز کا اختیاری مضامین کے امتحانات لینے پر تحفظات کا اظہار

0
196

کراچی: ملک بھر کے تعلیمی بورڈز کے چیئرمینز کی جانب سے  صرف اختیاری مضامین کے امتحانات لینے پر تحفظات کا اظہار کیا گیا ہے۔

کراچی میں بین الصوبائی چیئرمینز تعلیمی بورڈز کا اجلاس ہوا جس میں تمام صوبوں کے نمائندوں نے شرکت کی۔

چیئرمینز کا کہنا تھا کہ میٹرک میں 2 اختیاری مضامین پر طلبا کے نمبرز کی شرح کیسے طے کی جائے گی؟ اور عملی امتحانات کی بجائے صرف تھیوری پر نمبرز کیسے دیئےجائیں گے؟ اس فارمولے سےلائق طلبہ کو نقصان ہوگا۔

 اجلاس میں طے کیا گیا کہ تمام صوبے اپنے بورڈز کے اجلاس میں فارمولا طے کریں۔

خیال رہے کہ وزیر تعلیم شفقت محمودکی جانب سے اعلان کیاگیا ہے کہ  رواں سال امتحانات لازمی ہوں گے جب کہ نویں اور دسویں کے صرف اختیاری مضامین کے پیپر لیے جائیں گے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں